ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب اُپیننگڈی میں بس اور اسکوٹر کی ٹکر؛ دو لوگوں کی موت

مینگلور کے قریب اُپیننگڈی میں بس اور اسکوٹر کی ٹکر؛ دو لوگوں کی موت

Fri, 18 Mar 2022 18:20:43    S.O. News Service

مینگلور 18 مارچ (ایس او نیوز)  مینگلور سے قریب 50 کلو میٹر دور اُپیننگڈی میں  سرکاری بس اور اسکوٹر کے درمیان ہوئی ٹکر  میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ بیلتنگڈی تعلقہ کے اُپینگڈی کے  گولینگڈی وینورو میں جمعہ کو پیش ا ٓیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   مرنے والوں کی شناخت اُپیننگڈی کے رہائشی  سراج اور صادق کے طور پر کی گئی ہے۔

نعشوں کو  بیلتنگڈی اسپتال  میں پوسٹ مارٹم کے لئے  لے جایا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ایک کی موت جائے وقوع پر ہوئی، دوسر ااسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا تھا۔

 

 


Share: